ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور میں عوامی جگہ پر جواکھیلنے والے گروپ پر پولس کا چھاپہ : دو گرفتار، تین فرار

ہوناور میں عوامی جگہ پر جواکھیلنے والے گروپ پر پولس کا چھاپہ : دو گرفتار، تین فرار

Fri, 15 Feb 2019 19:14:46    S.O. News Service

ہوناور:15؍فروری (ایس او نیوز) جوے کے خلاف پولس محکمہ کی طرف سے چھیڑ رکھی مہم جاری رکھتے ہوئے ہوناور پولس انسپکٹر سنتوش کائی کنی کی قیادت والی ٹیم نے پھرایک جوے کے اڈے پر چھاپہ مارکر دولوگوں کو گرفتار کرنےمیں کامیاب ہوئی ہے۔

آرولی بس اسٹانڈ کے قریب عوامی جگہ پر اسپیٹ(تاش کے پتوں سے جوا کھیلنا) کھیل  رہے گروپ پر پولس نے  اچانک چھاپہ مارا تو صرف 2ملزم گرفتار ہوئے بقیہ فرار ہوگئے۔ گرفتار شدگان کی شناخت موروکٹے کے سبرائے کرشنا گوڈا اور دربیجڈی کے بھارت پانڈورنگا نائک بتائی گئی ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران میں تین لوگ کیلگن پالیا کے پانڈو میستا، چندرانی کے پرشانت نائک اور کیریکون کے ششانک فرار ہونےکی پولس ذرائع نے اطلاع دی ہے۔ پولس نے جوا کھیلتے ہوئے جگہ سے تاش کے پتے، 55730 روپئے  نقد ضبط کرلیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہوناور پولس یکے بعد دیگرے مختلف جوے کے اڈوں پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنےپر عوامی سطح پر ستائش کی جارہی ہے۔


Share: